تازہ ترین

تعلیم سے شعور آتا ہے جسکے معاشرے پر مثبت اثرات ہوتے ہیں ‘مہوش

لاہور( شوبز ڈیسک)نامور اداکارہ مہوش حیات نے کہا ہے کہ تعلیم سے انسان میں شعور آتا ہے اور اس کے مجموعی طو ر پر معاشرے پر مثبت اثرات ہوتے ہیں ،کسی بھی شعبے میں ترقی کےلئے تعلیم کا حصول نا گزیر ہے ۔ ایک انٹر ویو میں مہوش حیات نے کہا کہ پاکستان میں اب تعلیم پر خصوصی توجہ دی جارہی ہے اور خاص طو رپر وہ والدین جو تعلیم حاصل کرنے سے محروم رہے وہ کم وسائل ہونے کے باوجود اپنا پیٹ کاٹ کر اپنے بچوں کو تعلیم دلوارہے ہیں اور ایسے والدین حقیقی معنوںمیں رشک کرنے کے قابل ہیں۔ مہوش حیات نے کہا کہ ضروری نہیں کہ آپ تعلیم حاصل کر کے کسی بڑے عہدے پر پہنچیںبلکہ اس سے انسان میںشعور آتا ہے اور ہمارے معاشرے کو اسی کی اشد ضرورت ہے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*