تازہ ترین

تاپسی پنو پہلی بارشاہ رخ خان کے ساتھ رومانس کرنے کو تیار

ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی ووڈ کنگ خان شاہ رخ خان اگرچہ ان دنوں اپنی آنیوالی میگا بجٹ فلم ’پٹھان‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، تاہم جلد وہ بڑی سکرین پر خود سے 22 سال کم عمر ہیروئن کے ساتھ رومانس کرتے دکھائی دیں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق 55 سالہ شاہ رخ خان پہلی بار بڑے پردے پر خود سے 22 سال کم عمر 33 سالہ ہیروئن تاپسی پنو کے ساتھ رومانس کرتے دکھائی دیں گے۔بھارتی اخبار کے مطابق پہلی بار شاہ رخ خان اور تاپسی پنو شہرت یافتہ فلم ساز راج کمار ہیرانی کی سماجی مسئلے پر بنی فلم میں رومانس کرتے دکھائی دیں گے۔تاپسی پنو ان دنوں اگرچہ کچھ فلموں کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، تاہم جلد ہی وہ شاہ رخ خان کے ساتھ راج کمار ہیرانی کی فلم کی شوٹنگ شروع کردیں گی۔دونوں دیار غیر میں بسنے والے افراد کے ساتھ مسائل پر مبنی فلم میں رومانوی روپ میں دکھائی دیں گے۔دونوں کی پہلی فلم کی کہانی ایک ایسے شخص کے گرد گھومتی ہے جو اچھے مستقبل کےلئے بھارت سے کینیڈا منتقل ہوتا ہے۔فلم میں جہاں دیار غیر میں بسنے کی خواہش رکھنے والے افراد کو پیش آنیوالے مسائل کو دکھایا جائے گا، وہیں فلم میں رومانس اور کامیڈی بھی ہوگی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*