تازہ ترین

بے منزل فلائٹ کے تمام ٹکٹ صرف سات منٹ میں فروخت

سڈنی(م ڈ) آسٹریلوی فضائی کمپنی قنٹاس نے فضائی سفر کی یاد میں پریشان افراد کے لئے کہیں نہ جانے والی فلائٹ کا اجرا کیا جس کے تمام ٹکٹ صرف 10 منٹ میں فروخت ہوگئے۔ کورونا وبا کے تحت یہ پرواز بے منزل ہے۔یہ فلائٹ بے منزل ہے اور سات گھنٹے تک آسٹریلیا کے خوبصورت علاقوں کا فضائی نظارہ کرواتے ہوئے دوبارہ پرواز کرنے کے مقام پر اتر آئے گی۔قنٹاس کے مطابق پہلی پرواز 10 اکتوبر کو سڈنی سے پرواز کرے گی اور مسلسل سات گھنٹے پرواز کے بعد اسی روز اسی شہر میں اترجائے گی اور کہیں بھی نہیں رکے گی۔ گویا یہ ایک فضائی پھیرا لگوا کر دوبارہ سڈنی پر اترجائے گی۔تاہم اس دوران طیارے کو نچلی پرواز پر رکھتے ہوئے آسٹریلیا کے بعض انتہائی خوبصورت اور تفریحی مقامات کا نظارہ کروایا جائے گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*