
کرائسٹ چرچ(سپورٹس ڈیسک) انگلش آل راو¿نڈر بین اسٹوکس نے دوبارہ کرکٹ سرگرمیوں کا آغاز کردیا ہے۔پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز ادھوری چھوڑ کر نیوزی لینڈ جانے والے بین اسٹوکس نے کرائسٹ چرچ میں اپنی بولنگ کی ویڈیو سوشل میڈیاپر اپ لوڈکی ہے۔ بین اسٹوکس کے والد برین کینسر کا شکار ہیں اور آل راو¿نڈر ان دنوں ان کے پاس وقت گزار رہے ہیں۔