تازہ ترین

بیجنگ ، کرونا پھیلنے کے بعد 11 علاقوں میں لاک ڈاون

بیجنگ (م ڈ)چینی حکام نے دارالحکومت بیجنگ کے جنوب میں واقع ایک گوشت مارکیٹ میں کرونا وائرس پھیلنے کے بعد گیارہ اقامتی علاقوں میں لاک ڈاو¿ن کردیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق چینی حکام نے بتایا کہ شین فادی گوشت مارکیٹ سے اب تک سات کیس سامنے آئے اور ان میں چھ کی تصدیق ہوئی ۔اس کے بعد نزدیک واقع نو اسکولوں اور کنڈر گارٹنز کو بھی بند کردیا گیا۔ بیجنگ کے جنوب مغربی علاقے فنگتائی میں واقع مارکیٹ میں 517 افراد کے کرونا وائرس کے ٹیسٹ کیے گئے ہیں اور ان میں سے 45 کے گلے متاثر ہونے کا نتیجہ مثبت رہا ہے۔شین فادی گوشت مارکیٹ کے چیئرمین نے بتایا کہ وائرس درآمدہ مچھلی کو کاٹنے کے لیے استعمال ہونے والے بورڈز پر پایا گیا ہے۔ شہری حکام نے دو اور مچھلی مارکیٹوں کو کرونا وائرس کا شکار ایک شخص کے وہاں جانے کے بعد بند کردیا تھا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*