تازہ ترین

بندروں میں مدافعت کورونا ویکسین کیلئے مددگار ہو گی، چینی سائنسدان

Coronavirus outbreak chinese

بیجنگ (م ڈ )چینی سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ کورونا وائرس کا شکار ہونے والے بندر بیماری کے خلاف مدافعت پیدا کر لیتے ہیں اور صحت یاب ہو جاتے ہیں، جس سے ویکسین بنانے میں مدد ملے گی۔کورونا وائرس جسم میں داخل ہونے سے بندروں کو بخار اور سانس کی تکلیف ہوئی اور ان کی بھوک ختم ہو گئی۔میڈیارپورٹس کے مطابق چینی سائنسدانوں نے بتایا کہ کورونا کے شکار بندروں میں بیماری تیسرے روز عروج پر پہنچ گئی جبکہ 14ویں روز ان میں بیماری کے آثار تک ختم ہو گئے۔چینی سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ بیماری سے صحت یاب ہونے والے بندروں میں ایک بار پھر کورونا وائرس داخل کیا گیا، جس سے ان میں صرف ہلکا بخار ہوا۔چینی سائنسدانوں کا کہنا تھا کہ کورونا کا دوسری بار شکار ہونے والے بندروں میں بڑی تعداد میں اینٹی باڈیز پیدا ہو گئیں، بندروں میں بیماری کے خلاف پیدا ہونے والی اس مدافعت سے ویکسین کی تیاری میں آسانی ہو گی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*