تازہ ترین

بلین نہیں ”ٹریلین ٹری سونامی“ کی ضرورت ہے، اقوامِ متحدہ

جنیوا(م ڈ) اقوامِ متحدہ کے ماحولیاتی پروگرام کی ایک تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر ہم دنیا کا قدرتی ماحول بحال کرکے پہلے جیسا بنانا چاہتے ہیں تو اس کے لیے ہمیں آئندہ دس سال میں ایک ارب ہیکٹر پر درخت لگانے ہوں گے، جبکہ ان درختوں کی تعداد 1,000 ارب یعنی ایک ٹریلین کے لگ بھگ ہوگی۔واضح رہے کہ اس رپورٹ میں وہی نکات شامل ہیں جو 2019 میں ”کراو¿در لیب“ نامی ادارے نے عالمی ماحول کی بحالی کےلیے پیش کیے تھے۔اپنی تحقیق میں کراو¿در لیب کے ماہرین نے بتایا تھا کہ اگر ہم فوری طور پر درخت کاٹنا بند کردیں اور دنیا بھر میں ایک ٹریلین (1,000 ارب) درخت لگائیں تو آئندہ دس سال میں ماحولیاتی آلودگی بڑی حد تک کم ہوجائے گی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*