تازہ ترین

بلوچستان کی ترقی و خوشحالی حکومت کی ترجیحات کا اہم جزو ہے، اسپیکرقومی اسمبلی

اسلام آباد(آئی این پی ) اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی موجودہ حکومت کی ترجیحات کا اہم جزو ہے، بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی پورے ملک کے معاشی استحکام کو یقینی بنائے گی، سی پیک منصوبہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے، گوادر پورٹ صوبہ بلوچستان کی ترقی کا مرکز بنے گا، عوامی نمائندے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں لا سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر سے بلوچستان اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر سردار بابر موسیٰ خیل نے ملاقات کی جس میں ملک کی مجموعی سیاسی اور معاشی صورتحال، دورہ افغانستان اور بلوچستان کے مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر اسپیکرقومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا صوبہ بلوچستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی موجودہ حکومت کی ترجیحات کا اہم جزو ہے، بلوچستان کی عوام کی احساس محرومی کا ازالہ وزیراعظم عمران خان کا وڑن ہے، قومی اسمبلی میں صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے اراکین قومی اسمبلی بلوچستان کی عوام کی بھرپور انداز میں نمائندگی کا موقع دیا جاتا ہے، صوبہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی پورے ملک کے معاشی استحکام کو یقینی بنائے گی۔ اسد قیصر نے کہا سی پیک منصوبہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لیے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے، گوادر پورٹ صوبہ بلوچستان کی ترقی کا مرکز بنے گا، صوبہ بلوچستان میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی جلد تکمیل سے صوبے کی عوام کا معیار زندگی بہتر ہو گا، عوامی نمائندے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں لا سکتے ہیں۔ ڈپٹی اسپیکر بلوچستان اسمبلی بابر خان موسیٰ خیل نے اسپیکر کی بلوچستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کے جذبات کو سراہا اور کہا کہ صوبہ بلوچستان میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی جلد تکمیل صوبے کی ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہے، وفاقی حکومت کا صوبہ بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں گہری دلچسپی لائق تحسین ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*