تازہ ترین

برطانوی حکومت کا فیس بک اور گوگل پر عائد ٹیکس ختم کرنے پر غور

لندن(م ڈ)برطانوی حکومت امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں فیس بک اور گوگل پر عائد ٹیکس ختم کرنے پر غور کررہی ہے جس کی وجہ اس سے ہونے والی معمولی آمدنی اور یورپی بلاک سے نکلنے کے بعد امریکا سے تجارتی معاہدے میں مشکلات کا خدشہ ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر خزانہ رشی سنک فیس بک اور گوگل جیسی امریکی ٹیکنالوجی کمپنیوں پر عائد ٹیکس ختم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں جس کی وجہ اس مد میں متوقع صرف 500 ملین پاونڈ سٹرلنگ سالانہ آمدنی ہے جو ملک کو درپیش 200 ارب پاونڈ سٹرلنگ کے قرضے کے مقابلے میں معمولی رقم ہے۔اس کے علاوہ یہ ٹیکس برطانیہ کے یورپی بلاک سے انخلاکے بعد امریکا کے ساتھ متوقع تجارتی معاہدے میں بھی رکاوٹ بن سکتا ہے۔انہوں نے بتایا کہ بڑی ٹیکنالوجی کمپنیز پر ٹیکس عائد کرنے کے بارے میں عالمی سطح پر بات چیت میں سستی کے باعث برطانیہ نے رواں سال اپریل میں ڈیجیٹل سروسز ٹیکس متعارف کرایا جس کے زمرے میں آنے والی فیس بک اور گوگل سمیت بیشتر امریکی کمپنیاں ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*