تازہ ترین

بحالی معیشت کیلئے وزیر اعظم کے اقدامات قابل ستائش ہیں،طارق حلیم

کراچی(کامرس ڈیسک) سابق نائب صدرایف پی سی سی آئی اورسابق چیئرمین پاکستان شپ ایجنٹس ایسوسی ایشن طارق حلیم نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا معیشت کی بحالی کے لئے ہنگامی بنیادوں پراٹھائے گئے اقدامات قابل ستائش ہیں ، حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہے جبکہ اس کمی کی مزید گنجائش موجود ہے،کورونا وائرس کی وجہ سے تاجر،صنعتکار،مزدور اور سفید پوش طبقہ شدید ترین مشکلات سے دوچار ہے ان حالات میں حکومت کی جانب سے ہرممکن حد تک ریلیف وقت کی اہم ضرورت ہے۔طارق حلیم نے کہا کہ عالمی سطح پر کورونا کی تبایہ کاریوں کے اثرات کسی نہ کسی حد تک پاکستان میں بھی نمایاں ہیں اوروفاقی وصوبائی حکومتوں نے اس کی روک تھام کیلئے جوقدم اٹھایا ہے اوروہ انتہائی ضروری ہے،لاک ڈاﺅن میں تاجروں نے ماہ رمضان المبارک اور عید سیزن کو قربان کیا اور وہ گھر میں بیٹھے رہے لیکن شہریوں کی بڑی تعداد لاک ڈاﺅن کی خلاف ورزی میں مصروف رہی جس کی وجہ سے کورونا کے کیسز کی روک تھام میں حکومت کو مسائل کا سامنا رہا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*