تازہ ترین

ایف بی آرنے انکم ٹیکس اپیلز کی ای فائلنگ میں مشکلات کے حل کیلئے فوکل پرسنزکی تعیناتی کردی

لاہور(این این آئی) فیڈرل بورڈ آف ریو نیو نے انکم ٹیکس اپیلز کی ای فائلنگ میں مشکلات کے حل کیلئے فوکل پرسنزکی تعیناتی کردی۔ایف بی آرکی جانب سے قانونی اورٹیکنیکل مسائل کیلئے دوفوکل پرسنز کی تعیناتی کی گئی ہے جوٹیکس دہندگان کو انکم ٹیکس اپیلزکی ای فائلنگ میں درپیش مشکلات کے حل کیلئے کرداراداکریں گے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سیکرٹری (اپیلز)محمدنبیل رانا قانونی معاملات جبکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرایم آئی ایس آئی ٹی وونگ محمد علی ٹیکنیکل مسائل کے حوالے سے فوکل پرسن ہوں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*