
کراچی (کامرس ڈیسک)پاکستان کی معروف ڈیجیٹل مالیاتی خدمات فراہم کرنے والی سروس ایزی پیسہ نے COVID-19 وباءکے باعث لاک ڈاﺅن سے متاثر ہونے والے افراد کو فنڈز کی ڈیجیٹل طریقے سے تقسیم کے لئے محکمہ زکواة و عشر، پنجاب کے ساتھ شراکت داری کی ہے۔ اس شراکت داری کا مقصد 1.5 ارب روپے کے زکواة فنڈز کو 1 لاکھ 70 ہزار سے زائد ضرورت مند مستحقین میں آسان اور محفوظ طریقے سے تقسیم کرنا ہے۔ ایزی پیسہ ضرورت کی اس گھڑی میں بحالی کی کوششوں کیلئے اپنا پلیٹ فارم مہیاءکرنے والی پہلی برانچ لیس بینکنگ سروس ہے۔ کورونا وائرس کے پھیلاﺅ پر قابو پانے کے لئے ملک بھر میں لاک ڈاﺅن کے باعث افراد اور فیملیز بالخصوص کم آمدن والے طبقے اور دیہاڑی داروں کی زندگی مشکل ہو گئی ہے۔