تازہ ترین

ایران،ہر گھنٹے میں کرونا کے 50 نئے مریض،10 منٹ میں ایک ہلاکت

تہران (م ڈ )ایرانی وزارت صحت نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ کرونا وائرس کے پھیلنے سے ہونے والی اموات کی تعداد 1284 ہوگئی ہے۔اس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 18 ہزار407 تک جا پہنچی ہے۔ ایران مشرق وسطیٰ میں کرونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والا ملک بن چکا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایران کے نائب وزیر صحت علی رضا رئیسی نے کہا کہ پچھلے 24 گھنٹوں کے دوران 149 نئی اموات ہوئی ہیں۔ کرونا وائرس کی وجہ سے اموات کی تعداد 1284 تک پہنچ گئی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے کل سے ہمارے پاس 1046 نئے کیس سامنے آئے ہیں۔صوبہ تہران میں سب سے زیادہ 137 کرونا مریض سامنے آئے۔اس کے بعد اصفہان میں 108 اور صوبہ گیلان میں 73 افراد میں کرونا کی تشخیص کی گئی۔رئیسی نے کہا کہ تہران اور اصفہان سمیت 11 گورنریوں میں کرونا سے ہلاکتوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*