تازہ ترین

اگلے ہفتے مشکل ترین، بہت زیادہ اموات ہوں گی، ٹرمپ کی تنبیہ

واشنگٹن(م ڈ )امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے تنبیہ کی ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے آئندہ چند ہفتے سخت ترین ہوں گے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق وائٹ ہاﺅس میں اپنی روزانہ کی بریفنگ کے دوران صدر ٹرمپ کا مزید کہنا تھا کہ اس دوران امریکا میں مزید بہت زیادہ اموات ہوں گی۔ امریکا میں اب تک تین لاکھ بارہ ہزار سے زائد افراد کووِڈ انیس سے متاثر ہیں اور ساڑھے آٹھ ہزار ہلاک ہو چکے ہیں۔ ساتھ ہی صدر ٹرمپ نے اس بارے میں اپنی خواہش کا اظہار بھی کیا کہ لاک ڈاﺅن کے شکار امریکا کو جلد دوبارہ کھولنا ہو گا اور تعطل کی شکار معیشت کو دوبارہ راستے پر لانا ہو گا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*