تازہ ترین

اگر ہم پیسے نہیں دے رہے تھے تو سلمی ظفر نے 7 برس تک ہمارے ساتھ کیوں کام کیا؟‘ جویریہ سعود

لاہور( شوبز ڈیسک)اداکارہ جویریہ سعود سینئر اداکارہ سلمی ظفر کے الزامات کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم نے ان کے پیسے بہت سال پہلے ہی کلیئر کر دئیے تھے اور اگر ہم پیسے نہیں دے رہے تھے تو سلمی ظفر نے 7 برس تک ہمارے ساتھ کیوں کام کیا؟۔سوشل میڈیا پر سینئر اداکارہ سلمی ظفر کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے اداکار سعود اور ان کی اہلیہ اداکارہ جویریہ سعود پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے دعوی کیا تھا کہ وہ ان کے ایک کروڑ جبکہ عام ملازمین کے بھی ہزاروں روپے کھا گئے ہیں۔جویریہ سعود نے ایک انٹر ویو میں کہا کہ اداکارہ سلمی ظفر نے ان کے ساتھ کئی برس تک کام کیا لیکن اگر ہم انہیں پیسے نہیں دے رہے تھے تو انہیں پہلے مہینے میں کام چھوڑ دینا چاہیے تھا،سلمی ظفر ہمارے ہر پراجیکٹ کے اختتام تک ہمارے ساتھ رہیں۔ہم نے ان کے پیسے بہت سال پہلے ہی کلیئر کر دئیے تھے، معلوم نہیں یہ کون سا حساب لگا کر بیٹھی ہوئی ہیں اور اچانک انہیں کیا یاد آیا ہے، اگر ہم نے ان کے پیسے نہ دئیے ہوتے تو اتنے سکون سے زندگی نہ گزار رہے ہوتے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*