تازہ ترین

اگر جہاز اور بسیں چلانے کی اجازت دی جارہی ہے تو ہم نے کیا بگا ڑا ہے ؟شیخ رشید احمد

راولپنڈی (این این آئی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اگر جہاز اور بسیں چلانے کی اجازت دی جارہی ہے تو ہم نے کیا بگا ڑا ہے ؟آخری بار استدعا کر رہا ہوں ٹرین چلانے دیں ،میں خود بھی فیصلہ کر سکتا ہوں مگر مجھے عمران خان کی حیائ، مارتی ہے ،میں کسی صوبے کا محتاج وزیر نہیں ،بڑی عید سی قبل جھاڑو پھرے گا ،شہباز شریف کو میری پارٹی والا سافٹ وئیر رکھنا چاہیے تھا ،عمران خان کی حکومت کو 5 سال چلتے دیکھ رہا ہوں،اگر 31 جولائی تک نیب ترمیم نا ہوئی تو بڑی عید سے پہلے جھاڑو پھر جائےگا۔ اتوار کو یہاں ریلوے اسٹیشن پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہاکہ روزانہ کی 142 ٹرین چلاتے ہیں،15 سے 18 فریٹ الگ چلاتے ہیں۔انہوںنے کہاکہ تمام تر ایس او پی لکھ کردے دیئے ہیں، میں ٹرینیں چلانے کےلئے پرسوں سے زیادہ انتظار نہیں کر سکتا،مجھے عمران خان کی حیاءمارتی ہے۔ شیخ رشید نے کہاکہ کسی نے اگر میری طاقت دیکھنی ہے تو اللہ کی دی گئی طاقت دیکھ لے،پرسوں تک ٹرین چکا دیں گے یا نہیں چلے گی۔ انہوںنے کہاکہ میں کسی بھی صوبہ کا ماتحت نہیں، عمران خان سے ملاقات کا انتظار ہے،24 کروڑ روپے ہمارے پاس جمع ہیں، ہماری ایڈوانس بکنگ ہوتی ہے،ہمیں یقین دہانی تھی کہ پیر ہم ٹرین چلائیں گے،پاکستان ریلوے اللہ کے بعد عمران خان اور میرے ماتحت ہیں۔ انہوںنے کہاکہ میں تھکا ہوا وزیر نہیں،نا ہی میرے رنگ پسٹن بیٹھے ہوئے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ اگر بدھ تک ٹرین چلانے کی اجازت نہ ملی تو بکنگ کی مد کے 24 کروڑ روپے عوام کو واپس کر دیں گے،بلوچستان سے ایک جعفر ایکسپریس چلانی ہے، کیا مسئلہ ہے؟،اگر کراچی کا ٹریک کھلے گا تو ریلوے چلے گی۔ انہوںنے کہاکہ جیسے پنجاب والوں نے اجازت دی وہ میرے دل میں ہے، کچھ کہنا نہیں چاہتا، انہوںنے کہاکہ استدعا ہے کہ ٹرین کو چلانے دیں، میں از خود بھی ریلوے چلانے کا فیصلہ کر سکتا ہوں۔ انہوںنے کہاکہ ٹکٹ کی قیمت نہیں بدلی ہمیں ساڑھے پانچ ارب روپے کا خسارہ ہے،ریلوے 4 صوبوں کی زنجیر ہے، پرسوں کے بعد سفری ایس او پی پر کام نہیں کر سکتے۔ انہوںنے کہاکہ مراد علی شاہ سے تعلقات اچھے ہیں لیکن فون پر بات نہیں کرنا چاہتا،کے سی آر کا معاملہ ہو تو مراد علی شاہ سے بات کروں۔انہوںنے کہاکہ 90 روز کی بکنگ ہوتی ہے ،60 روز تو نکل چکے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان کی حکومت کو 5 سال چلتے دیکھ رہا ہوں،میں نیب ترمیم کو ووٹ نہیں دوگا، جو ترامیم کو ووٹ دے گا عوام کی نظر میں واضح نہیں رہے گا۔ انہوںنے کہاکہ 31 جولائی سے پہلے جھاڑو پھیر دی جائے گی،شہباز شریف کو میری پارٹی والا سافٹ وئیر رکھنا چاہیے تھا۔ انہوںنے کہاکہ کسی سے بھی الجھنا نہیں چاہتے،اگر 31 جولائی تک ترمیم نا ہوئی تو بڑی عید سے پہلے جھاڑو پھر جائے گا

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*