تازہ ترین

اپوزیشن کے استعفوں کا وقت کبھی نہیں آئے گا ، فواد چوہدری

اسلام آباد(آئی این پی)وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے استعفوں کا وقت کبھی نہیں آئے گا ، پی ڈی ایم خود ایک کڑے وقت سے گزر رہی ہے ،مریم نواز کے کہنے پر کوئی استعفیٰ نہیں دے گا ، اپوزیشن کے جلسوں میں عوام کو کوئی دلچسپی نہیں ،نواز شریف اور آصف زرداری ماضی کا قصہ ہیں ، سیاست آگے بڑھ گئی یہ لوگ پیچھے رہ گئے ہیں ۔پیر کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے کہا کہ اپوزیشن کے استعفوں کا وقت کبھی نہیں آئے گا ، پی ڈی ایم خود ایک کڑے وقت سے گزر رہی ہے ،مریم نواز کیپٹن(ر) صفدر کے بھائی سے استعفیٰ نہیں لے سکیں ،مریم نواز کے کہنے پر کوئی استعفیٰ نہیں دے گا ، اپوزیشن اسی تنخواہ پر کام کرتی رہے گی ،پی ڈی ایم کے جلسوں میں عوام کو کوئی دلچسپی نہیں ۔انہوں نے کہنا تھاکہ آئی ٹی وزیر کو کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر خطاب کرنے کےلئے اپوزیشن رہنماﺅں کو ٹیبلٹ دیا جائے ۔انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا وقت ختم ہوچکا ہے ، یہ پرانے زمانے کے لوگ ہیں ،سیاست آگے بڑھ گئی یہ لوگ پیچھے رہ گئے ہیں ،ہر تین ماہ بعد استعفوں کی تاریخ اب مذاق بن گئی ہے ،نواز شریف اور آصف زرداری ماضی کا قصہ ہیں ،اب نئی سیاست کا دور ہے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*