تازہ ترین

اپوزیشن ملکی سالمیت کےساتھ کھیل رہی ہے ،حماد اظہر

لاہور( این این آئی)وفاقی وزیر صنعت وپیداوار حماد اظہر نے کہا ہے کہ اپوزیشن شروع سے ملکی سالمیت کے ساتھ کھیل رہی ہے ،فیٹف سمیت مختلف قوانین پر مخالفت لیگی رہنماﺅں کی پاکستان کے خلاف بیان بازی سے ان کااصل چہرہ قوم کے سامنے بے نقاب ہو چکاہے اور عوام اب ان کے شور شرابے پر یقین نہیں کریں گے ،بھارت اور پاکستان میں زیادہ غریب لوگ بستے ہیں ،مودی سرکار سے آنکھیں بند نہیں کر سکتے ،ہم تو آگے بڑھنا چاہتے ہیں مگر دوسری طرف بھی مثبت رویہ ہونا چاہیے ،بھارت کے ساتھ تجارت سمیت کوئی بھی معاملہ یکطرفہ نہیں ہوگا،پوری دنیا میں اشیائے خوردونوش کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے روز قائداعظم انڈسٹریل اسٹیٹ میں ایئرلنک سمارٹ فون اسمبلی لائن کی افتتاحی تقریب سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا ۔وفاقی وزیر حماد اظہر نے کہاکہ وزیراعظم عمران خا ن قوم کی دعاﺅں سے جلد کرونا سے صحتیاب ہوں گے ،انہیں جب ویکسین لگی اس وقت وہ مرض سے متاثر ہو چکے تھے ۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے اس سلسلہ میں 8ارب روپے کا یوٹیلٹی سٹور پیکج دیا گیاتمام صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سستے رمضان بازاروں کا انعقاد کریں بھارت کے ساتھ تجارت کے حوالے سے سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ بھارت کے ساتھ تجارت سمیت کوئی بھی معاملہ یکطرفہ نہیں ہوگا اس سلسلہ میں برابری کی سطح پر آگے بڑھیں گے انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے آتے ہی بھارت کی طرف قدم بڑھایا لیکن بھارت نے عجب رویہ اپنایا اور بھارت کشمیر میں بربریت کی شکل میں بری طرح دنیا کے سامنے بے نقاب ہوا تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ 2018 میں جب ہم نے حکومت سنبھالی تو 70سے 80فیصد مارکیٹ میں سمارٹ فون سمگل شدہ فروخت ہو رہے تھے حکومت نے مشکل فیصلہ کرتے ہوئے سمگلنگ کا خاتمہ کیا اور ڈربز سسٹم متعارف کروایا تاجروں کے اس سلسلہ میں تحفظات دور کئے جس کی بدولت اس وقت پاکستان میں ایک بھی سمارٹ فون سمگل شدہ نہیں ہے اور ہم 60سے 70ارب روپے ریونیو سمارٹ فون کی ڈیوٹی کی مد میں اکٹھا کر رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم نے مینو فیکچرنگ پالیسی 2020بنائی جس کی بدولت اس وقت 5 سٹےٹ آف دی آرٹ مینو فیکچررز پاکستان میں کام کر رہے ہیں وفاقی وزیر نے کہا کہ ہم لوکل انڈسٹری سے نکل کر ایکسپورٹ کی طرف بڑھ رہے ہیں وہ وقت دور نہیں جب پاکستان کی سمارٹ فون مینو فیکچرنگ انڈسٹری ملک کی آٹو موبےل انڈسٹری سے بڑی ہو گی انہوں نے مزید کہا کہ لارج سکیل مینو فیکچرنگ کے شعبہ میں ملک میں جولائی 2020سے جنوری 2021 تک 8فیصد گروتھ دیکھنے کو آئی ملک میں الیکٹریکل وہیکل پالیسی کا اجراکیا گیا کنسٹرکشن پیکج سمیت چھوٹے کاروباری طبقے کو ریلیف فراہم کیا گیا، بہت سے خام مال پر ڈیوٹی ختم کی گئی انہوں نے کہا کہ حکومت نے عارضی گروتھ کی پالیسی پرانحصار کم کرتے ہوئے صنعت وپیداوار میں اضافے او رزراعت کی ترقی کے ساتھ حقےقی معنوں مےںصنعتی شرح نمو میں اضافہ کیا انہوں نے کہا کہ حکومت سٹیٹ بینک سمیت دیگر بینکوں سے مل کر ایک ماہ کے اندر ایسا پیکج لا رہی ہے جس سے صنعتی انقلاب برپا ہو گا انہوں نے کہا کہ آئندہ بجٹ میں آٹو موبیل سیکٹر سمیت مختلف شعبوں میں اصلاحات لا رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ویت نام اس وقت موبائل فون کی 45ارب ڈالر کی ایکسپورٹ کر رہا ہے انہوں نے پاکستان مےں ایئر لنک سمارٹ فون اسمبلی لنک کے افتتاح کو خوش آئندہ قرار دیا اور کہا کہ یہ امر لائق تحسین ہے کہ ہمارے امپورٹرز اس وقت مینو فیکچررز میں تبدیل ہو رہے ہیں جس سے نہ صرف ملک میں روز گار کے مواقع پیداہونگے بلکہ موبائل فون انڈسٹری کو بھی فروغ حاصل ہو گا اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ایئر لنک کمیونیکشن کے سی ای او مظفر حیات پراچہ نے کہاکہ سمارٹ فون مےنوفےکچرنگ کی جدید ترین سہولت وزیراعظم کے میڈان پاکستان مصنوعات کو فروغ دینے کے ویژن کی عکاس ہے جس سے روز گار کے مواقع پیدا ہونے کے ساتھ ساتھ درآمدی بل میں کمی ہوئی اور زرمبادلہ کے ذخائر پر بوجھ کم ہو گا۔علاوہ ازیں اس اقدام سے پاکستان بین الاقوامی سپلائی چین سے بھی جوڑا جا سکے گا اور برآمدی صلاحیت پیدا ہوگی قبل ازیں وفاقی وزیر حماد اظہر نے موبائل مینو فیکچرنگ پلانٹ کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا اور ملازمین کو دی جانیوالی بہترین سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*