تازہ ترین

اوپو پہلی بار ہواوے کو پیچھے چھوڑ کر چین میں نمبرون کمپنی بن گئی

بیجنگ (م ڈ )اوپو نے تاریخ میں پہلی بار چین میں سب سے زیادہ اسمارٹ فونز فروخت کرنے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ڈیوائسز کی فروخت پر نظر رکھنے والی کمپنی کاﺅ نٹر پوائنٹ کی رپورٹ میں کہاگیاکہ جنوری 2021 میں اوپو نے ہواوے کو پیچھے چھوڑ کر سب سے زیادہ مارکیٹ شیئر اپنے نام کیا۔جنوری 2021 میں چین میں اوپو کا مارکیٹ شیئر 21 فیصد تک پہنچ گیا اور اس طرح وہ ویوو، ہواوے، شیامی، ایپل اور دیگر کو پیچھے چھوڑنے میں کامیاب ہوگئی۔رپورٹ کے مطابق ہواوے اور ویوو 20 فیصد کے ساتھ دوسرے جبکہ ایپل اور شیامی 16 فیصد کے ساتھ تیسرے نمبر پر مشترکہ طور پر رہے۔اوپو کی کامیابی کی بڑی وجہ امریکی پابندیوں کے نتیجے میں ہواوے کے 5 جی فونز کی پروڈکشن میں کمی ہے کیونکہ اوپو کے 5 جی فونز کی فروخت نے ہی اسے نمبرون پہنچانے میں کردار ادا کیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*