تازہ ترین

اوپن ائیر تھیٹر میں 1961ء میں سلطان راہی سے دوستی ہوئی تھی‘قوی خان

لاہور(این این آئی) سینئر اداکار قوی خان نے کہا ہے کہ میں جب لاہور آیاتومجھے یہ معلوم نہیں تھاکہ اسٹیج پر کام کرنے کے پیسے بھی ملتے ہیں،اوپن ائیر تھیٹر میں 1961ء میں میری سلطان راہی سے دوستی ہوئی اورہم نے یہیں سے سفر کاآغازکیا۔ ایک انٹرویو میں قوی خان نے کہا کہ میں نے ساری زندگی کام کیا ہے اور میں نے ریٹائرمنٹ لی ہی نہیں۔ڈرامے کابہترین اداکارفلم میں کامیاب نہ ہونے کی وجہ یہ ہوسکتی ہے شاید میں فلم والوں کووہ نہیں دے سکا جو ان کی روح میں اترجائے یا شاید مجھے وہ کچھ نہیں دے سکے،انہوں نے مجھے وہ چیز دی جومجھے نہیں چاہیے تھی۔انہوں نے کہاکہ میری بنائی ہوئی آٹھ فلمیں فلاپ ہو گئیں جبکہ دو فلمیں بین ہو گئیں لیکن میں نے ہمت نہیں ہاری اور اپنا سفرجاری رکھا اورآج سب کے سامنے ہوں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*