تازہ ترین

اولمپک گیمز میں پاکستان کا پرچم بلند کروں گا، ارشد ندیم

Arshad nadeem

اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک)اولمپک گیمز کے لئے کوالیفائی کرنے والے پاکستانی جیولین تھرو کے اتھلیٹ ارشد ندیم نے کہاہے کہ اولمپک گیمز میں قوم کی دعاو¿ں سے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے پاکستان کا پرچم بلند کروں گا اورکھلاڑی کرونا وائرس کی وباءسے بچنے کےلئے احتیاطی تدبیر پر عمل کریں اور غیر ضروری طور گھر سے باہر نہ نکلیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجرجنرل (ر) محمد اکرم ساہی کے ساتھ ملاقات کے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا جبکہ اس موقع پر قومی کوچ فیاض حسین بخاری بھی موجود تھے۔انہوں نے کہا کہ میں خواہش تھی کہ میں اولمپک گیمز کے لئے کوالیفائی کروں تاہم اللہ تعالی کی رحمت، کوچ اور والدین کی دعاو¿ں سے میں اولمپک گیمز کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے اس کے ساتھ پاکستان اتھلیٹکس فیڈریشن کے صدر میجرجنرل (ر) محمد اکرم ساہی اور فیڈریشن کے دیگر عہدیدار دن رات المپک گیمز میری کامیابی کے لئے کوشاں ہیں اور میں صدر اکرم ساہی کا شکر گذار ہوں کہ وہ میری تربیت کے دوران تمام سہولیات فراہم کرنے کا خیال رکھ رہے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*