تازہ ترین

انڈین کسان کی گردن جوتے سے دبانے کی تصاویر وائرل ہوگئی

نئی دہلی (این این آئی)بھارت میں کسان مظاہرین اور کسان مخالف گروپ میں جھڑپوں اور مظاہرین پر پولیس تشدد کے دوران ایک شخص کے منہ کو جوتے کے نیچے دبا کر تشدد کرتے پولیس اہلکار کی تصویر پنجابی جارج فلائیڈ کے نام سے وائرل ہوگئی۔دلی کے سنگھو بارڈر پر احتجاجی دھرنا دیے کسانوں پر گذشتہ روز مقامی لوگوں کے ایک گروپ نے لاٹھیوں سے حملہ کیا تھا۔حملہ آوروں نے کسان مظاہرین کے خلاف نعرے لگائے اور ان کے ٹینٹ اکھاڑ پھینکے، جھڑپوں کے دوران پولیس اہلکار کی جانب سے ایک شخص کے چہرے کو جوتے کے نیچے دبا کر تشدد کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔لوگوں نے تصویر کو امریکی پولیس کے سیاہ فام جارج فلائیڈ پر تشدد سے تشبیہ دینا شروع کردی۔ کسان مظاہرین نے پولیس اور مقامی سیاستدانوں پر لوگوں کو کسان مظاہرین کے خلاف اکسانے کا الزام لگایا ہے۔مودی حکومت کے متنازع زرعی قوانین کے خلاف بھارتی کسان کئی ماہ سے سراپا احتجاج ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*