تازہ ترین

انڈیا سے سرحدی کشیدگی، نیپال نے نیا نقشہ جاری کردیا

کھٹمنڈو(م ڈ) نیپال کی کابینہ نے بھارت سے بڑھتے ہوئے سرحدی تنازع کے بعدنئے سیاسی نقشے کی توثیق کردی جس میں بھارت کے قابض علاقے لیپولیکھ، کالاپانی اور لیمپیادرا کو نیپال کا حصہ ظاہر کیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان علاقوں کو بھارت نے طویل عرصے سے اپنے نقشے میں ہی دکھایا ہے ،نیپال کے مطابق یہ 1816کے معاہدے سگو¿لی کی خلاف ورزی ہے۔اس ضمن میں نیپالی وزیراعظم کے پی اولی کی سرکاری رہائش گاہ پر کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں نیپالی وزیر لینڈ مینجمنٹ پدما اریال نے نیا سیاسی نقشہ پیش کیا۔نیپالی وزیر خارجہ پردیپ کمار گاہوالی کے مطابق وزیر اعظم نے کابینہ اجلاس میں کہا کہ حکومت اپنے آبا و¿ اجداد کی زمین کی حفاظت کرے گی ، انہوں نے تمام رہنماو¿ں سے اس معاملے پر تحمل سے کام لینے کی گزارش بھی کی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*