تازہ ترین

انڈیا، کیمیکل فیکٹری میں آتشزدگی سے 18افراد ہلاک،متعدد زخمی

پونے (م ڈ)بھارت کے شہر پونے میں کیمیکل فیکٹری میں آگ لگنے سے 18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے،امدادی کارروائیوں کے دوران 20 سے زائد افراد کو بحفاظت فیکٹری سے باہر نکال لیا گیا،بھارتی وزیراعظم نے ہلاک افراد کے اہل خانہ کے لیے 2 لاکھ اور زخمیوں کے لیے 50 ہزار مالی امداد کا اعلان کر دیا ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے شہر پونے کے علاقے پیرنگوت میں کیمیکل فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی،واقعے کی اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کا عملہ جائے وقوع پر پہنچا اور آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم آگ اتنی شدید تھی کہ دور دور سے دھویں کے گہرے بادل اٹھتے دکھائی دیے ۔ آتشزدگی کے باعث 18 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ متعدد کمپنی کے ورکرز لاپتہ ہیں،امدادی کارروائیوں کے دوران 20 سے زائد افراد کو بحفاظت فیکٹری سے باہر نکال لیا گیا۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ۔ پونے پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکیں تاہم کمپنی کے مطابق تحقیقات جاری ہیں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے واقعے کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا۔ فیکٹری انتظامیہ کے مطابق فیکٹری میں 38 افراد کام کر رہے تھے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*