تازہ ترین

انڈسٹری پرراج کرنےوالی اداکارہ رانی کی 27ویں برسی منائی گئی

لاہور( شوبز ڈیسک )پاکستان فلم انڈسٹری پربرسوں راج کرنے والی معروف اداکارہ رانی کی 27 ویں برسی منائی گئی۔ اداکارہ رانی8دسمبر 1941 کو لاہور میں پیدا ہوئیں اورانہوں نے اردو اور پنجابی کی لاتعداد فلموں اور ٹی وی ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے ۔اداکارہ رانی کا اصل نام ناصرہ تھا۔ انہوں نے اپنے فنی کیرئیر کا آغازہدایتکار انور کمال پاشا کی فلم محبوب سے کیا اور اس کے بعد بہت سی شاہکار فلموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کی تاریخی فلم امراﺅجان ادا میں عمدہ پرفارمنس نے جہاں فلم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیاوہیں ان کا نام پاکستان فلم انڈسٹری کے عظیم فنکاروں میں شامل کردیا۔ رانی نے فلم انجمن ، تہذیب ،سیتا، مریم مارگریٹ، شطرنج، چھوٹی امی ، عورت کا پیار اور چھوٹی بہن سمیت دیگر درجنوں فلموںمیںمیں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ انہوں نے ہدایتکار کیفی کی ڈائریکشن میں گلوکار واداکار عنایت حسین بھٹی کے ساتھ ان کی فلم جند جان، کوچوان، دنیا مطلب دی سمیت دیگر فلموں میں بھی کام کیا۔ ان کی اداکار وحید مراد اور شاہد کے ساتھ فلمی جوڑی بہت کامیاب رہی۔اداکارہ رانی نے جہاں فلموں میں لازوال کردار نبھائے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*