تازہ ترین

انور مقصود موجودہ ڈرامے سے نالاں‘ نہ لکھنے کی وجہ بتادی

Anwar Maqsood

کراچی (شوبز ڈیسک) پاکستان کے معروف مزح نگار، شاعر ، مصنف اور میزبان انور مقصود نے موجودہ دور میں ٹی وی پر نہ لکھنے کی وجہ بتادی۔ انور مقصود اپنے بیٹے بلال مقصود کے ہمراہ انسٹاگرام پر لائیو آئے اور مداحوں کے سوالوں کے جواب دیئے، ماضی میں نادان نادیہ جیسے معروف ڈرامے تخلیق کرنے والے انور مقصود سے مداحوں کی بڑی تعداد کی جانب سے سوال کیا گیا کہ آپ نے اب ٹی وی کے لیے کیوں لکھنا چھوڑ دیا ہے ؟ انہوں نے ماضی کی معروف ادبی شخصیات کا نام گنواتے ہوئے آگے سے ہی سوال کرڈالا کہ کیا اب یہ سارے لوگ لکھتے ہیں۔انور مقصود نے ایک محبت 100 افسانے لکھنے والے کا نام لیتے ہوئے کہا کہ کیا اب اشفاق احمد لکھ رہے ہیں، بانو قدسیہ نہیں لکھ رہیں ، فاطمہ ثریا بجیا بھی نہیں لکھ رہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*