تازہ ترین

امریکہ کو ایران کے جوہری معاہدے میں دوبارہ شامل ہونا چاہئے‘جوبائیڈن

واشنگٹن (م ڈ)امریکی صدارتی انتخاب کے امیدوار اور ڈیمو کریٹک لیڈر جو بائیڈن چاہتے ہیں کہ ان کا ملک ایران کے جوہری معاہدے میں دوبارہ شامل ہو جائے۔ امریکی نشریاتی ادارے سی این این کو اپنے ایک انتخابی بیان میں بائیڈن نے کہا تھا،اگر میں صدر منتخب ہو گیا تو میں ایران کے جوہری معاہدے میں امریکا کی دوبارہ شمولیت کو ممکن بناو¿ں گا، بشرطیکہ ایران معاہدے کی تمام شرائط کا احترام کرے۔“ انٹرنیشنل کرائسز گروپ کے ایک سینیئر تجزیہ کار نیسان رفعتی اس بارے میں کہتے ہیں،”ایران اس صورتحال میں یہ جائزہ لینے کی کوشش کرے گا کہ آیا ا±س پر لگی اقتصادی پابندیاں واقعی ختم کی جائیں گی اور اگر ایسا ہوا تو اس کی کیا صورت ہوگی۔امریکی صدارتی انتخابات میں جو بائیڈن کی کامیابی کی صورت میں ایرانی حکومت کے پاس محض چند مہینے ہوں گے خود پر لگی پابندیوں کو ہٹانے سے متعلق شرائط کو پورا کرنے کے لیے کیونکہ موجودہ ایرانی صدر دو صدارتی مدتیں پوری کرنے کے بعد آئندہ برس صدارتی عہدے سے سبکدوش ہونے والے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*