تازہ ترین

امارات کا رمضان میں کووِڈ19سے بچنے کےلئے نئے اقدامات

ابوظہبی (م ڈ)متحدہ عرب امارات نے ماہ صیام کے دوران میں کرونا وائرس کو پھیلنے سے روکنے اور اس سے شہریوں کو محفوظ رکھنے کے لیے نئے اقدامات کے نفاذ کا اعلان کیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق رمضان المبارک کے آغاز کا انحصار نئے چاند کی ریت پر ہے اور توقع ہے کہ 13 یا 14 اپریل کو اس ماہ مقدس کا آغاز ہوگا۔اس ماہ کے دوران میں افطار کی اجتماعی تقریبات منعقد کی جاتی ہیں اور مساجد میں مسلمان بڑی تعداد میں اجتماعی طور پر نماز تراویح ادا کرتے ہیں۔یو اے ای کی وزارت صحت نے رمضان کے لیے نیا ہدایت نامہ جاری کیا اور کہا کہ ہرکسی کو خاندانی اجتماعات منعقد کرنے اور ان میں شرکت سے گریز کرنا چاہیے۔اس کے علاوہ خاندان کے باہر کے افراد سے کھانے کے تبادلے سے بھی گریز کرنا چاہیے۔یو اے ای کی قومی ایمرجنسی کرائسیس اور ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این سیما)نے ایک بیان میں کہا کہ ہرکسی کی صحت اور معاشرے کے تحفظ کے پیش نظر ہم تمام افراد کو مشورہ دیتے ہیں کہ رمضان میں رات کے اجتماعات سے گریز کیا جائے،خاندان کے دوسرےافراد کے گھروں میں جانے سے گریز کیا جائے، گھروں اور خاندانوں کے درمیان کھانے کے تبادلے یا تقسیم سے بھی گریز کیا جائے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*