تازہ ترین

افغانستان میں غیرملکی افواج ڈیڈلائن کے بعد بھی موجود رہیں گی، نیٹو

کابل (م، ڈ)نارتھ اٹلانٹک ٹریئٹی آرگنائزیش (نیٹو) نے کہا ہے کہ طالبان کے ساتھ معاہدے میں طے پانے والی ڈیڈلائن مئی کے بعد بھی افغانستان میں غیر ملکی افواج موجود رہیں گی۔خبرایجنسی رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق نیٹو عہدیدار نے کہا کہ اپریل کے اختتام تک اتحادی افواج کا مکمل انخلا نہیں ہوگا۔رپورٹ کے مطابق اس فیصلے کے بعد طالبان اور امریکا کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔نیٹو عہدیدار نے معاملے کی حساسیت کے باعث شناخت ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ معاہدے پر عمل نہیں کیا گیا اور امریکا کی نئی انتظامیہ پالیسی میں ردوبدل کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ جلد بازی میں دستبرداری کا جو تاثر موجود تھا اس کو ختم کر دیا جائے گا اور ہم انخلا کی مزید مو¿ثر حکمت عملی دیکھ سکتے ہیں۔یاد رہے کہ امریکا اور طالبان کے درمیان امن معاہدہ قطر کے شہر دوحہ میں ہوا تھا، جس میں یہ طے پایا تھا کہ سیکیورٹی ضمانت، افغان حکومت کے ساتھ عسکریت پسندوں کی مکمل جنگ بندی کے بدلے مئی 2021 تک تمام غیر ملکی فوجیں افغانستان سے نکل جائیں گی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*