تازہ ترین

اظہر محمود اور عبدالرزاق کی عمران خان کیساتھ ڈریم پیئر بنانے کی خواہش

لاہور(سپورٹس ڈیسک)سابق آل راو¿نڈرز اظہر محمود اور عبدالرزاق نے عمران خان کے ساتھ ڈریم پیئر بنانے کی خواہش ظاہر کردی۔سابق ٹیسٹ کرکٹر اظہر محمود کا کہنا ہے کہ وہ عمران خان کے ساتھ ڈریم پیئر بنانا چاہتے ہیں کیونکہ ماضی کے عظیم آلراو¿نڈر کو دیکھ کر ہی تو انہوں نے کرکٹ کھیلنے کا آغاز کیا تھا۔عمران خان ان کے پسندیدہ کرکٹر اور ہیرو تھے اور وہ پی سی بی کے اس بہترین موقع کا فائدہ اٹھا کر ان کے ہمراہ ڈریم پیئر بنانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہیں۔موجودہ کرکٹرز میں سے ڈریم پیئر کا چناو¿ کرتے ہوئے اظہر محمود کا کہنا تھا کہ وہ بائیں ہاتھ کے نوجوان فاسٹ باو¿لر شاہین شاہ آفریدی کے ساتھ باو¿لنگ کرنا چاہتے ہیں،شاہین شاہ آفریدی بہت باصلاحیت کرکٹر ہیں اور وہ انہیں بخوبی جانتے ہیں۔اظہر محمد نے کہا کہ وہ آئی سی سی ٹی ٹونٹی کرکٹ رینکنگ میں سرفہرست بلے باز بابراعظم کے ساتھ اپنا ڈریم بیٹنگ پیئر بنانا چاہیں گے، قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان کی بیٹنگ کے دوران ٹائمنگ لاجواب ہے اور وہ سابق باو¿لنگ کوچ کی حیثیت سے ان کی بیشتر اننگز ڈریسنگ روم میں بیٹھ کر دیکھ چکے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*