تازہ ترین

اسلام امن کا پیغام دیتا اور کسی قسم کی دہشتگری کی حمایت نہیں کرتا،حافظ اشرفی

فیصل آباد(آئی این پی )چیئر مین پاکستان علما کونسل و نمائندہ خصوصی بین المذاہب آہنگی و مشرق وسطی حافظ محمد طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ ہے کہ ہم دنیا کو دعوت دیتے ہیں آﺅ امن کی طرف ہمارا دین انسانوں کے ساتھ ساتھ جانوروں سے بھی حسن سلوک کی دعوت دیتا ہے ہمارا مذہب کہتا ہے کہ کسی کے جھوٹے خدا کو بھی گالی نہ دو کیونکہ وہ تمارے حقیقی خدا کو گالی دیں گے مذہب اسلام امن کا پیغام دیتا ہے اسلام کسی قسم کی دہشتگری کی حمایت نہیں کرتا/11 9 کے بعد اسلام پوری دنیا میں تیزی سے پھیل رہا ہے جس کو یورپی ممالک اچھا نہیں سمجھتی اس کی وجہ سے وہ ہمارے نبی کی شان میں گستاحی کرتے ہیں پوری امت مسلم اضطراب میں مبتلا ہے وجہ فرانس میںہمارے نبی اکرم سرور کائنات حضرت محمد صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے خاکوں کی اشاعت ہے میڈ یا سے گفتگو کر تے ہو ئے انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے تمام مسلم ممالک کے سربراہان کو خط لکھیں ہیں تاکہ اقوام متحدہ میں اس کے خلاف قانون بنایا جائے کہ کوئی بھی سخص کسی بھی مذہب یا اس کی کتاب کی بے حرمتی نہ کی جائے جو اس کا مرتکب ہو اسے سخت سے سخت سزادی جائیانہوں نے کہا کہ تاجدار مدینہ کی آمد سے تاریک دل جگمگا اٹھے بے سہاروں کو سہارا مل گیا انسانیت کوجینے کا سلیقہ مل گیا جو اپنی معصوم بچیوں کو زندہ در گور کرتے تھے محبوب کائنات کی با برکت آمد سے قیامت تک کیلئے عزت و احترام کا مرتبہ مل گیا انہوں نے کہا کہ ہم خوش نصیب ہیں کہ اللہ تعالی کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے ضروری ہے کہ اللہ کی مخلوق کی خدمت کی جائے سرکار کی آمد کا جشن منانا ہر مسلمان کے جذبات کی عکاسی ہوتا ہے ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*