تازہ ترین

ارطغرل کے ہمشکل پاکستانی نوجوان کے سوشل میڈیا پر چرچے

اسلا م آباد (شوبز ڈیسک)شہرہ آفاق ت±رک سیریز ’ارطغرل غازی‘ کی مقبولیت کے بعد مرکزی کردار انجن التان کا پاکستان میں ہمشکل سامنے آگیا اور سوشل میڈیا پر معروف شخصیت بن گیا۔کراچی سے تعلق رکھنے والے انجن التان کے ہمشکل مصطفی حنیف کو سوشل میڈیا پر انجن التان سے مشابہت کی وجہ سے ’پاکستانی ارطغرل‘ کہا جاتا ہے۔مصطفی حنیف بین الاقوامی تعلقات(آئی آر) میں ماسٹرز کی ڈگری رکھتے ہیں اور ایک نجی ادارے میں ملازم ہیں۔مصطفی حنیف کا اپنی مماثلت کے حوالے سے کہنا ہے کہ ’ارطغرل غازی‘ کے پاکستان میں نشر کیے جانے سے پہلے بھی ان کے دوست انہیں مرکزی کردار سے مشابہہ قرار دیتے تھے تاہم انہوں نے کبھی اس بات پر غور نہیں۔مصطفی نے بتایا کہ دوستوں کے اسرار پر جب میں نے ڈرامہ دیکھا تو حیران ہی رہ گیا کیونکہ مرکزی کردار بلکل میرے جیسا تھا۔وطن عزیز میں ’پاکستانی ارطغرل‘ سے شہرت حاصل کرنے والے مصطفی حنیف کا اپنا یوٹیوب چینل ہے جس پر وہ سیر و سیاحت سے متعلق مواد شیئر کرتے رہتے ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*