تازہ ترین

اداکارہ نیلو کا انتقال، وزیر اعظم اور وزیر اطلاعات کا اظہار افسوس

اسلام آباد (شوبز ڈیسک) وزیرِ اعظم عمران خان نے ہدایت کار، فلم ساز اور مصنف مرحوم ریاض شاہد کی اہلیہ اور اداکار شان کی والدہ اداکارہ نیلو بیگم کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔وزیرِ اعظم عمران خان نے ایک بیان کے ذریعے اداکار شان سے ان کی والدہ اداکارہ نیلو بیگم کے انتقال پر اظہارِ تعزیت کیا ہے۔وزیرِ اطلاعات و نشریات سینیٹر شبلی فراز نے بھی اداکارہ نیلو کے انتقال پر اظہارِ افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیلو فن کی دنیا کا ایک بڑا نام اور باصلاحیت اداکارہ تھیں۔صوبائی وزیرِ پنجاب برائے ثقافت خیال احمد کاسترو نے بھی اداکارہ نیلو بیگم کے انتقال پر اظہارِ افسوس کیا ہے۔انہوں نے کہا ہے کہ نیلو بیگم کو ایک لا زوال اداکارہ کے طور پر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔واضح رہے کہ ماضی کی معروف اداکارہ نیلو بیگم گزشتہ روز لاہور میں انتقال کر گئیں، ان کی عمر 80 برس تھی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*