تازہ ترین

آمنہ شیخ نے دوسری شادی کی تصدیق کردی

ِکراچی (شوبز ڈیسک)سپر ماڈل آمنہ شیخ نے گزشتہ روز اپنی دوسری شادی کی مبہم تصاویر شیئر کی تھیں۔اداکارہ نے انسٹاگرام پر سفید لباس میں اپنے شریک حیات کے ساتھ کیپشن کے بغیر تصاویر شیئر کی تھیں، جس کے بعد شوبز شخصیات نے انہیں نئی زندگی کی مبارک باد پیش کی تھی۔اداکارہ نے سب سے پہلے 8 اگست کو انسٹاگرام پر انگوٹھیوں کی تصویر شیئر کی تھی، جس کے بعد اگلے روز 9 اگست کو انہوں نے شریک حیات اور بیٹی کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں۔اداکارہ و ماڈل نے کیپشن کے بغیر تصاویر شیئر کرنے سمیت شادی سے متعلق قرآنی آیت اور انگریزی زبان کے ایک جملے کی پوسٹ بھی شیئر کی تھی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*