تازہ ترین

آئی سی سی نے پلیئر آف دی منتھ ایوارڈ متعارف کرا دیا،پاکستانی کھلاڑی ایک بار پھر نظرانداز

دبئی(سپورٹس ڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)نے کھلاڑیوں کی بہترین پرفارمنس کے پیش نظر نئے ایوارڈز متعارف کرادیئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے کرکٹ میں نئے ایوارڈز متعارف کرادیئے ہیں، جن میں پلئیرآف دی منتھ ایوارڈ بھی شامل ہے۔آئی سی سی کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پلئیرآف دی منتھ ایوارڈ ووٹنگ کے ذریعے ملے گا، یہ ایوارڈ مرد اور خواتین دونوں کرکٹرز کی بہترین پرفارمنس کی بنا پر دیا جائے گا۔ووٹنگ کے لئے آئی سی سی سابقہ کھلاڑیوں ، براڈکاسٹرز اور دنیا بھر کے اسپورٹس صحافیوں پر مشتمل ایک آزاد ووٹنگ اکیڈمی بنائی گی جس میں شائقین کو بھی شامل کیا جائے گا، یہ پینل آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ(مین اور وومن)دونوں کو ووٹ کاسٹ کریگی۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے خواتین کرکٹرز کی شارٹ لسٹ میں پاکستان کی ندا ڈار کو شامل کیا گیا ہے جبکہ مینز ٹیم کا کوئی پاکستان کھلاڑی منتخب نہیں کیا گیا۔آئی سی سی نے ماہ جنوری کے لئے انگلش کپتان جوروٹ، اسٹیواسمتھ سمیت بھارتی کھلاڑیوں محمد سراج، رشبھ پنت، نتاراجن، روی چندر اشون کو شامل کیا اس کے علاوہ افغانستان کے رحم اللہ گرباز کو بھی پلئیرآف دی منتھ ایوارڈ میں شامل کیا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*